رمضان المبارک کے چاند کا مشاہدہ کرنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 18 فروری 2026 کو پشاور میں منعقد ہوگا۔
ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان کا چاند 18 فروری کو نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ 29 شعبان 1447 ہجری کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بجکر 1 منٹ پر متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کی شام زیادہ تر علاقوں میں مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے اوقات درج ذیل ہیں:
پنجاب: شام 7 بجکر 8 منٹ تک
سندھ: شام 7 بجکر 24 منٹ تک
بلوچستان: شام 7 بجکر 47 منٹ تک
خیبرپختونخوا: شام 7 بجکر 13 منٹ تک
آزاد کشمیر: شام 6 بجکر 58 منٹ تک
گلگت بلتستان: شام 6 بجکر 53 منٹ تک
کمیٹی اجلاس کے بعد ملک بھر میں رمضان کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔