ویب ڈیسک: رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری، بروز جمعہ، 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا۔
اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس منعقد کریں گی۔ اسلام آباد کی زونل کمیٹی کا اجلاس وزارتِ مذہبی امور میں ہوگا۔ چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
زکوٰۃ کٹوتی کا اعلان
???? زکوٰۃ و عشر آرڈیننس 1980 کے مطابق یکم رمضان المبارک کو 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے زائد رقم والے بینک اکاؤنٹس سے زکوٰۃ کٹوتی کی جائے گی۔
???? اس سے کم بیلنس والے اکاؤنٹس زکوٰۃ کٹوتی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ملک بھر میں چاند نظر آنے کے حوالے سے فیصلہ اجلاس کے بعد کیا جائے گا اور رمضان کے آغاز کا باضابطہ اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔