کینبرا(آئی این پی )آسٹریلوی پارلیمنٹ کی رکن، سینیٹر پولین ہنسن نے حال ہی میں سینٹ اجلاس میں برقعہ پہن کر ایک نیا تنازع کھڑا کر دیا ۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق پولین ہنسن دائیں بازو کی سیاسی جماعت ون نیشن کی رکن ہیں اور انہوں نے برسوں سے برقعے پر پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔اس بار جب انہوں نے برقعہ پہن کر سینٹ کا اجلاس شروع کیا تو اجلاس کی کارروائی چلانے والے افسر نے انہیں یہ لباس اتارنے اور اجلاس چھوڑنے کا حکم دیا۔ سینٹ نے اکثریتی رائے سے ہنسن کو اجلاس سے ہٹانے کا فیصلہ کیا