فلسطینی صدر کا عبوری آئین کا مسودہ عوامی مشاورت کیلئے جاری کرنے کا اعلان

مقبوضہ بیت المقدس (آن لائن) فلسطین کے صدر محمود عباس نے عبوری آئین کا مسودہ شائع کرنے اور عوامی مشاورت کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صدارتی فیصلے کے مطابق شہریوں، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، ماہرین تعلیم اور تجزیہ کاروں کو 60 دن کے اندر اپنی تجاویز اور مشاہدات پیش کرنے کی دعوت دی گئی ہے۔دستور ساز قومی کمیٹی ان تجاویز کا جائزہ لے کر آئینی اور فنی نکات کی درجہ بندی کرے گی اور حتمی رپورٹ صدر کو پیش کی جائے گی، جس کے بعد آئین کا حتمی مسودہ تیار کیا جائے گا۔واضح رہے کہ کمیٹی نے تقریباً سات ماہ میں 70 اجلاس منعقد کیے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے مشاورت کی۔