الیکشن کمیشن کے دائرہ کار میں اضافہ، الیکشن رولز 2017 میں ترمیم کا مجوزہ مسودہ جاری

اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز 2017 میں ترمیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا   جس کے تحت اس کے دائرہ اختیار میں اضافہ ہوگا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے الیکشن رولز 2017 میں ترمیم کا مجوزہ مسودہ جاری کر دیا۔ اس کے تحت ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اثاثوں اور واجبات میں ابہام پر مزید وضاحت طلب کی جا سکے گی۔الیکشن کمیشن ارکان کے علاوہ متعلقہ افراد، اداروں، تنظیموں اور مالیاتی اداروں سے بھی معلومات حاصل کر سکے گا۔ مالیاتی ادارے اور متعلقہ تنظیمیں الیکشن کمیشن کی طلب کردہ وضاحت مقررہ مدت میں فراہم کرنے کی پابند ہوں گی