ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود و ملکی ترقی کے لیے ناگزیر : احسن اقبال

صوبہ میں میں 400ارب کے ترقیاتی منصوبے تین سال میں مکمل کیے جائیں گے، جائزہ اجلاس میں اظہار خیال 
  اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں۔وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت پی ایس ڈی پی منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا۔اس موقع پر احسن اقبال نے کہا کہ پی ایس ڈی پی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جائے، بلوچستان میں 400ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے تین سال میں مکمل کیے جائیں گے، بلوچستان کے روڈ منصوبے بروقت مکمل کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ 80فیصد مکمل منصوبوں کو فوری فنڈز فراہم کر کے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، آئندہ پی ایس ڈی پی فائیو ایز اور پانچ سالہ منصوبہ بندی کے اہداف سے ہم آہنگ ہوگا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبے عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے ناگزیر ہیں، بیرونی امداد سے جاری منصوبے جلد مکمل کیے جائیں تاکہ نئے منصوبے شروع کیے جا سکیں۔احسن اقبال نے مزید کہا کہ وزارت منصوبہ بندی دیگر وزارتوں کے ترقیاتی بجٹ کے بروقت استعمال کو یقینی بنائے۔