وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کب ہوگی اس بارے علم نہیں، سکیورٹی اداروں کو اپنی سیاست کیلئے نشانہ نہیں بنانا چاہیے
پی ٹی آئی والے ملاقات کے بعد باہر آکر اس کو ملک کیخلاف استعمال کرتے ہیں ، یہ کمیٹیوں میں بھی واپس آئیں:وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ جیل قواعد و ضوابط کیخلاف کوئی چیز ہو تو ملاقات پر پابندی ضرور لگتی ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے ملاقات کے بعد باہر آکر اس کو ملک کیخلاف استعمال کرتے ہیں، سکیورٹی اداروں کو اپنی سیاست کیلئے نشانہ نہیں بنانا چاہیے۔عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات کب ہوگی اس بارے علم نہیں، اپوزیشن نے ہائوس کے اجلاسوں میں شرکت کرنا شروع کی، یہ کمیٹیوں میں بھی واپس آئیں۔