خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں، کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں:عطا ء تارڑ

 سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے، کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نا اہلی کے علاوہ اِن وزراء  اور مشیروں کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں
اسلام آباد ( آئی این  پی ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے   خیبر پختونخوا میں گورننس نام کی چیز نہیں، کرپشن اور بد عنوانی عروج پر ہیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں شاہانہ اخراجات کیے جا رہے ہیں اور سیاست پر عوامی پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ کابینہ کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، نا اہلی کے علاوہ اِن وزرا اور مشیران کے انتخاب کا کوئی اور معیار نہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا کابینہ کی تعداد بڑھانے سے گورننس بہتر ہو جائے گی جو 12 سال سے زائد عرصے میں بہتر نہیں ہو سکی؟ صوبے کے معاملات اتنے برے کبھی بھی نہیں تھے۔