عثمان انور چینی ماہرین کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم

ڈکیتی، راہزنی، موٹر سائیکل و وہیکلز چوری کے تدارک، ریکوری میں اضافے کے اہداف حاصل کریں،آئی جی کی ہدایت 
لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم ویڈیو لنک اجلاس ہواایڈیشنل آئی جی انوسٹی گیشن پنجاب شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی ایس پی یو اینڈ ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، اے آئی جی آپریشنز، اے آئی جی ڈویلپمنٹ، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اجلاس میں موجود تھے ترجمان پولیس کے مطابق ساہیوال اور شیخوپورہ ریجنز کے آر پی اوز، ڈی پی اوز، ڈسٹرکٹ ٹریفک افسران کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی کمانڈنٹ پی سی ایڈیشنل آئی جی عمران ارشد، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیر، ڈی آئی جی آئی ٹی رانا منصور الحق کی بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کرائم کنٹرول، ٹریفک حادثات اور اوورلوڈنگ کے تدارک، لائسنسنگ میں اضافے، سائبان، سیمولیٹرز کے امور کا جائزہ لیاآئی جی پنجاب کی آر پی اوز ساہیوال اور شیخوپورہ کو پولیس کانسٹیبلری میں نفری کی کمی پورا کرنے کی ہدایت دی آئی جی پنجاب کا ہرمس اور پی ایس آر آئی ایم ایس میں درست ڈیٹا و مستند ریکارڈ انٹری کا حکم دیا آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق پینڈنگ روڈ سرٹیفیکیٹس کی تکمیل، ای گیجیڈ، ای پوسٹ، سمارٹ آئی، ٹینٹ رجسٹریشن سمیت پولیس ایپس کا بھرپور استعمال، درست اندارج یقینی بنائیں، ڈی پی اوز سپیشل پروٹیکشن یونٹ باہمی مشاورت سے سرکاری و نجی پراجیکٹس پر موجود چینی ماہرین اور باشندوں کی سکیورٹی یقینی بنائیں، آئی جی پنجاب کا ساہیوال اور شیخوپورہ ریجن کے اضلاع میں پولیس ڈویلپمنٹ سکیموں پر کام کی رفتار میں تیزی لانے کا حکم دیاڈکیتی، راہزنی، موٹر سائیکل و وہیکلز چوری کے تدارک، ریکوری میں اضافے کے اہداف حاصل کریں،طلبا و طالبات اور شہریوں کو نئے کرائم ٹرینڈز کے حوالے سے حفاظتی تدابیر بارے آگاہی مہم شروع کی جائیکیٹیگری اے کے اشتہاریوں کی گرفتاری سمیت منشیات کیسز میں موثر چالاننگ سے ملزمان کی سزائیں یقینی بنائیں، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت ایف آئی آر کا فوری اندراج، میرٹ پر تفتیش، گنہگار کو سزا یقینی بنائیں،جرائم کے خاتمے، دوران ڈیوٹی حادثات کے دوران زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کا بہترین علاج معالجہ، مالی کفالت کی جائے۔