عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا وہ اس کا حق ادا کررہی ہیں‘ خدمت اور سیاست کے پیمانے تبدیل کردیئے ہیں:صوبائی وزیر اطلاعات
لاہور(سپیشل رپورٹر)وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پنجاب میں میٹرو اور اورنج ٹرین کے بعد ٹرام اور ہائی سپیڈٹرین چلنے جارہی ہیں۔پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو جو مینڈیٹ دیا وہ اسکا حق ادا کررہی ہیں۔مریم نواز نے خدمت اور سیاست کے پیمانے تبدیل کردیے ہیں۔مریم نواز کی مقبولیت کی بڑی وجہ بھی یہی ہے۔مریم نوازنے پنجاب ایئر کمپنی کی بھی منظوری دے دی ہے۔پنجاب میں پہلی مرتبہ مریم نواز نے ایئر ایمبولینس کی سروس متعارف کروائی۔پنجاب میں ٹرانسپورٹ، تعلیم،صحت اور زراعت کے شعبوں میں جدت لانے کا کریڈٹ مریم نواز کو جاتا۔