5 پولیس ملازمین کے بچوں کی سرجری کیلئے 83 لاکھ روپے جاری

لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے 5 ملازمین کے بچوں کی کوکلئیر امپلانٹ سرجری کے لئے 83 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دئیے۔آئی جی کے مطابق سب انسپکٹر اعظم علی کی 4 سالہ بیٹی ، سینئر ٹریفک وارڈن محمد علی نیئر کے 3 سالہ بیٹے ، ہیڈ کانسٹیبل محمد حسنین کی 3 سالہ بیٹی ، ہیڈ کانسٹیبل امداد حسین کے 7 سالہ بیٹے ، کانسٹیبل عقیل احمد کی 3 سالہ بیٹی کو فی کس 16 لاکھ 60 ہزار روپے جاری کئے گئے۔