چکن 14 روپے کلو مہنگا

برائلر گوشت 569روپے کلو ہوگیا ،انڈے 2 روپے درجن مہنگے
 لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت 14روپے اضافے سے569روپے،زندہ برائلر مرغی کی قیمت10روپے اضافے سے393روپے کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2روپے اضافے سے235روپے درجن کی سطح پر رہی۔