لاہور(کرائم رپورٹر)مغلپورہ ڈولفن نے پولیس مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار ایک ساتھی فرار ہوگیا ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق آپ شاپنگ کریں،حفاظت ہم کریں گیہم اپنی جان پر کھیل کر آپ کی جان بچائیں گے ڈولفن سکواڈ نے شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کا عزم اٹھایا ہے مغلپورہ ڈولفن نے کارروائی کرتے ہوئے شہری سے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والا ڈکیت نعمان کو گرفتار کرلیا ڈولفن سکواڈ نے دوران پٹرولنگ 2 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے اشارہ کیاملزمان موقع سے فرار ہوگئے ڈولفن سکواد نے تعاقب کے بعد لال پل پر ملزم نعمان کو راؤنڈ اپ کرلیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیاملزم کے قبضہ سے لوڈڈ پستول،گولیاں،میگزین اورموٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ملزم نے 10 منٹ قبل مغلپورہ چوک پر شہری سے موٹر سائیکل چھین تھی۔متاثرہ شہری نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو شناخت کرلیاملزم نعمان ریکارڈ یافتہ ہے مزید کارروائی کیلئیتھانہ مغلپورہ کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں اشتہاریوں ،ڈکیتوں،سٹریٹ کریمنلز کیخلاف سپیشل پٹرولنگ پلان تشکیل دیا گیا ہے۔اشتہاریوں،سٹریٹ کریمنلز،ڈکیتوں کیخلاف 15 پر کال کرکے پولیس کا ساتھ دیں۔