مغلپورہ: اندھی گولی کا شکار 6 سالہ بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

مغلپورہ: اندھی گولی کا شکار 6 سالہ بچہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا

لاہور:صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے مغلپورہ میں اندھی گولی کا شکار ہونے والا 6 سالہ بچہ عمر فاروق زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔

پولیس کے مطابق عمر فاروق اپنے گھر کی چھت پر کھیل رہا تھا کہ اچانک آسمان سے آنے والی ایک اندھی گولی اس کے سر میں جا لگی۔ گولی حرام مغز کو چیرتی ہوئی گردن کے قریب جا کر رک گئی، جس سے بچے کی حالت تشویشناک ہو گئی۔واقعے کے فوراً بعد بچے کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت نازک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 حکام ملزم کو ٹریس کرنے کے لیے جدید تکنیکی وسائل استعمال کر رہے ہیں تاکہ ذمہ دار کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے نتیجے میں معصوم جانوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ ہوائی فائرنگ جیسے خطرناک اور غیر قانونی عمل سے گریز کریں تاکہ ایسے افسوسناک حادثات سے بچا جا سکے۔