لاہور: سورج اور بادلوں کی کشمکش، بارش کی اہم پیش گوئی جاری

لاہور: سورج اور بادلوں کی کشمکش، بارش کی اہم پیش گوئی جاری

شہر میں آج سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہی، جس کے باعث ہوا تھمی ہوئی اور حبس و گھٹن کی کیفیت محسوس کی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور شہر میں آج بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بادل پھر برس پڑے اور وقفے وقفے سے بارش ہوئی۔ نارتھ کراچی، سرجانی ٹاؤن، صفورا، گلشن اقبال، ناردرن بائی پاس، شاہ فیصل ٹاؤن، ملیر کینٹ، طارق بن زیاد اور دیگر علاقوں میں بادل برسے۔

یونیورسٹی روڈ اور پرانی سبزی منڈی کے قریب پانی جمع ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ چاندنی چوک کے اطراف نالے ابل گئے۔ طوفانی بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر تاحال پانی جمع ہے اور تعلیمی ادارے بند رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون سسٹم 23 اگست تک کراچی پر اثر انداز رہنے کا امکان ہے، جس کے تحت شہر میں وقفے وقفے سے بارش جاری رہ سکتی ہے۔ شہریوں کو ممکنہ طور پر پانی جمع ہونے اور ٹریفک کی مشکلات سے خبردار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔