شاہدرہ: نین سکھ میں اندھی گولی لگنے سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق

شاہدرہ: نین سکھ میں اندھی گولی لگنے سے 20 سالہ نوجوان جاں بحق

لاہور کے علاقے شاہدرہ نین سکھ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں 20 سالہ نوجوان افتخار چھت پر کھڑا تھا کہ اچانک اندھی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق گولی سر پر لگنے کے باعث نوجوان نے دم توڑ دیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا ہے۔