ویب ڈیسک: بنگلا دیش کے سابق ٹیسٹ کرکٹر تمیم اقبال کو دورانِ میچ سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر انجیو پلاسٹی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق، ڈھاکا پریمئیر لیگ کے میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے تمیم اقبال کو سینے میں شدید درد ہوا تھا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال میں پہنچنے پر تمیم اقبال کا طبی معائنہ کیا گیا اور مختلف ٹیسٹ کیے گئے، جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کی انجیو پلاسٹی کرنے کا فیصلہ کیا۔کرکٹ کے مداحوں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے تمیم اقبال کی صحت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا گیا، تاہم اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو سکتے ہیں۔