بنگلہ دیشی کرکٹر جہاں آرا عالم کا سابق سلیکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام

بنگلہ دیشی کرکٹر جہاں آرا عالم کا سابق سلیکٹر پر جنسی ہراسانی کا الزام

 بنگلہ دیش ویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ بولر جہاں آرا عالم نے سابق سلیکٹر منظور الاسلام پر جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

 انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 2022 کے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے دوران انہیں غیر مناسب حرکات اور نازیبا پیشکشوں کا سامنا کرنا پڑا، مگر بورڈ حکام نے شکایات کو مسلسل نظر انداز کیا۔جہاں آرا، جو اس وقت ذہنی صحت کے مسائل کے سبب ٹیم سے دور ہیں، نے یوٹیوب انٹرویو میں بتایا کہ ٹیم مینجمنٹ کے ایک رکن نے انہیں غیر اخلاقی پیشکش کی، اور انکار کرنے پر ٹیم سے باہر کرنے کی دھمکیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب ایک بار نہیں بلکہ کئی بار ہوا، اور کہہ نہیں پائیں کیونکہ روزگار وابستہ ہے۔

انہوں نے بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں سے رابطہ کیا، مگر کسی نے سنجیدگی سے نوٹس نہیں لیا۔ یہاں تک کہ ویمنز کمیٹی کی سربراہ اور بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو کو بھی آگاہ کیا، مگر کوئی عملی اقدام نہ ہوا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ 2021 میں ایک رکن نے انہیں ’ذاتی تعلقات‘ کی پیشکش کی، اور انکار کے بعد ان کا رویہ بدل گیا۔