نوجوان ملک کا مستقبل ، یہ پاکستان کے ٹیک آف کا ٹائم ہے: رانا مشہود

حکومت صحافت کی آزادی پر یقین ر کھتی ہے، اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتے، تقریب سے خطاب 
لاہور (آن لائن) چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہا ہے کہ میرٹ کی بالا دستی ہماری ترجیح ہے،نوجوان ملک کا مستقبل ہیں،یہ پاکستان کے ٹیک آف کا ٹائم ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا حکومت صحافت کی آزادی پر یقین ر کھتی ہے ۔ اظہار رائے کی آزادی پر قدغن لگانے کا سوچ بھی نہیں سکتے تاہم صحافیوں سمیت سٹیک ہو لڈرز کے ملک کی بہتری اور ترقی کے ذمہ دارانہ روئیے کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا نوجوانوں کو آ گے بڑھنے کے لیے وسیع مواقع فراہم کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا نو جوانوں میں مایوسی اور انتشار پھیلانے کی کو شش کی گئی جو بری طرح ناکام ہوئی ، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز پوری محنت اور لگن سے کام کر رہے ہیں اور پاکستان ٹیک آف کرنے کی پوزیشن پر آچکا ہے ۔ انہوں نے کہا پاکستان کے نوجوانوں سے اب کوئی کھیل نہیں سکتا ، نوجوانوں کو ملک  کے روشن مستقبل کا ضامن بنانے کے لئے انھیں ہر طرح سے ساز گار ماحول فراہم کیا جا رہا ہے ۔