پیٹرول کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ نہ کی جاتی تو ملک میں مصنوعی قلت کا خدشہ تھا،رانا مشہود

اسلام آباد(آن لائن)چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ اگر دو دن قبل پیٹرول کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ نہ کی جاتی تو ملک میں مصنوعی قلت کا خدشہ تھا،بروقت فیصلوں کے نتیجے میں عوام کو کسی قسم کی پابندیوں کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی صورتحال پر اہم بیان میں رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے،عالمی مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمت 110 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کر چکی ہے