مہاجرین کی عالمی تنظیم کا اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر تشویش کا اظہار
طرابلس(آئی این پی)لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق لیبیا کے صحرائی علاقے سے 2اجتماعی قبریں دریافت ہوئی جن سے 50تارکین وطن کی لاشیں نکالی گئی ہیں۔انٹرنیشنل آرگنائزیشن فارمائیگریشن کے مطابق لیبیا کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی تارکین وطن کی کچھ لاشوں پر فائرنگ کے نشانات ہیں۔لیبیا میں اجتماعی قبروں سے تارکین وطن کی لاشیں ملنے پر مہاجرین کی عالمی تنظیم نے تشویش کا اظہار کیا۔