شام میں اجتماعی قبروں کی دریافت

 شہری دفاع کے ورکرز نے 26متاثرین کی جلی ہوئی باقیات دو تہہ خانوں سے برآمد کیں 
 دمشق (آئی این پی )شام کے شہری دفاع کے ورکرز نے بشارالاسد حکومت کے کم از کم 26 متاثرین کی جلی ہوئی باقیات دمشق کے ایک گائوں سبینہ میں موجود دو الگ الگ تہہ خانوں سے برآمد کرلی ۔امریکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دسمبر میں اسد حکومت کے خاتمے کے بعد26متاثرین کی جلی ہوئی باقیات کی دریافت سے اجتماعی قبروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔باقیات کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ مردوں، خواتین اور بچوں کی ہیں۔ نومبر کے بعد سے محکمہ شہری دفاع وائٹ ہیلمٹ نے 780 سے زیادہ لاشیں نکالی ہیں جن میں سے زیادہ تر نامعلوم ہیں۔