کارروائی غیر قانونی تارکین وطن کو ملازمت فراہم کرنیوالے ریستوران، نیل بار، سہولت سٹورز اور کار واش سنٹرز میںکی گئی
لندن(آئی این پی )برطانیہ کی جانب سے بھی بھارتیوں کے خلاف امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ سٹائل میں ایکشن اپنایا جانے لگا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی حکومت نے ایسے کاروبار کے خلاف ملک گیر کریک ڈائون کا عمل شروع کردیا ہے جو غیر قانونی تارکین وطن کو ملازمت فراہم کرتے ہیں، جن میں انڈین ریستوران، نیل بار، سہولت سٹورز اور کار واش جیسے کاروبار شامل ہیں۔برطانیہ کی ہوم سیکرٹری یوویٹ کوپر نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے جنوری میں ریکارڈ توڑ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ جس کے تحت انہوں نے 828کاروباری اداروں کا دورہ کیا جہاں 609افراد کو گرفتار کیا گیا۔ برطانوی ہوم سیکرٹری کے مطابق امیگریشن حکام نے شمالی انگلینڈ کے ہمبر سائیڈ میں ایک ہندوستانی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے 7غیر قانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا۔