دبئی(آئی این پی )متحدہ عرب امارات نے ایران جنگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گمراہ کن اور جعلی ویڈیوز پھیلانے کے الزام میں 35 افراد کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے، جن میں 19 بھارتی شہری بھی شامل ہیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای کے اٹارنی جنرل ڈاکٹر حمد سیف الشامسی نے کہا ہے کہ حکام نے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی نگرانی کے دوران پایا کہ ملزمان نے جنگ سے متعلق جھوٹی معلومات، اے آئی سے تیار کردہ ویڈیوز اور اشتعال انگیز مواد شیئر کیا جس سے عوام میں خوف اور بے چینی پھیل سکتی تھی،