فیصلہ کرنیو الوں سے کہتا ہوں اس ملک کو بچائیں،ضمانت کے باوجود مجھے فٹبال کی طرح مارا گیا
لاہور،پشاور(آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ ملک پر ڈاکوئوں کا راج ہے، ان سے ملک نہیں چلے گا،فیصلہ کرنیو الوں سے کہتا ہوں اس ملک کو بچائیں۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ ہمارے پیارے ملک پاکستان میں ڈاکوئوں کا راج ہے۔ فیصلہ ساز ان کے سر پر ہاتھ رکھے ہوئے ہیں،بار کونسلز بِک جائیں تو یہی حال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر تشدد کیا گیا ، سارے مقدمات میں ضمانت کے باوجود مجھے فٹبال کی طرح مارا گیا ، بانی پی ٹی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے، میں فیصلہ کرنے والے بھائی اور بچوں سے کہتا ہوں اس ملک کو بچائیں ۔دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کی حفاظتی ضمانت اور مقدمات تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اعظم سواتی کو 13 مارچ تک حفاظتی ضمانت دے دی۔