کراچی(آئی این پی‘مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل بینک سٹیڈیم کا تزین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا گیا ۔وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سٹیڈیم کا افتتاح کیا، افتتاح کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے علاوہ وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی میں کھیلوں کی بھرپور سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، 2018 میں نیشنل سٹیڈیم کو حکومت سندھ نے اپ گریڈ کیا تھا، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل کے لئے تمام سہولیات فراہم کی گئی تھیں، کراچی والے کرکٹ سے محبت کرتے ہیں، حکومت بھرپور سہولیات فراہم کر رہی ہے۔افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ سکواڈ سٹیج پر پہنچا اور کھلاڑیوں نے کراچی کے سٹیڈیم میں بھی چیمپئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی کی۔ تقریب میں رنگا رنگ موسقی کا پروگرام بھی رکھا گیا۔تقریب میں معروف گلو کاروں علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا سمیت دیگر نے اپنے فن سے حاضرین و ناظرین کو محسوس کیا، سٹیڈیم میں موجود افراد دونوں ڈیجیٹل سکرینز پر مناظر دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔۔نیشنل اسٹیڈیم میں مزدوروں کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ محسن نقوی نے می ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم چاہیے جیتے یا ہارے اس کو سپورٹ کرنا ہے۔ٹیم ہارے یا جیتے اس کو سپورٹ کریں، جس طرح پچھلے نتائج دیے ویسے ہی آگے بھی نتائج ملیں گے، پی سی بی کو رضوان، ٹیم اور سلیکشن ٹیم پر پورا بھروسہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بھروسہ ہے کہ یہ میدان ماریں گے اور اللہ ہماری مدد کریں گے۔