لاہور( سپورٹس ڈیسک)کراچی میں نیشنل بینک اسٹیڈیم کا تزین و آرائش کے بعد افتتاح کردیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اسٹیڈیم کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کرکٹ اسکواڈ اسٹیج پر پہنچا اور کھلاڑیوں نے کراچی کے اسٹیڈیم میں بھی چیمپئنز ٹرافی کی کٹ کی رونمائی کی۔نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھلاڑیوں اور آفیشلز کے لیے جدید معیار کے ڈریسنگ روم اور ہاسپٹلٹی باکسز تیار کیے گئے ہیں، اسی طرح نیشنل اسٹیڈیم میں نشریاتی معیار کی بہتری کے لیے 350 ایل ای ڈی لائٹس نصب کی گئی ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم میں 2 ڈیجیٹل ری پلے اسکرینز اور 5 ہزار سے زائد نئی کرسیوں کا اضافہ کیا گیا ہے