نیو ایئر نائٹ: منچلوں کا جشن آتشبازی، فائرنگ ،درجنوں گرفتار
اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر اور حیدر آباد میں ہوائی فائرنگ ،درجنوں زخمی، لاہور کی بلند عمارتوں پر نفری تعینات ، نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں، نائٹ ویڑن دوربینوں کا استعمال کیا گیا
لاہور،اسلام آباد،کراچی(کرائم رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)2025 ختم رات 12 بجتے ہی نئے سال کا جشن منانے کے لیے لاہوریوں کی ایک بڑی تعداد فیملیز کے ہمراہ سڑکوں پر نکل آئی،منچلوں نے مختلف مقامات پر ڈھول کی تھاپ اور گانوں کی دھنوں پر رقص کیاپنجاب حکومت کی جانب سے گریٹر اقبال، لبرٹی گول چکر میں آتشبازی کا مظاہرہ دیکھنے کیلئے شہریوں کی بھاری تعداد پہنچ گئی شہر کے مختلف مقامات پر ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی رونما ہوئے ڈی آئی جی آپریشن لاہور فیصل کامران کی ہدایت پر سیکیوٹی کے لیے 6 ہزار سے زائد اہلکار تعینات تھے ، سی ٹی اولاہور ڈاکٹر اطہر وحید کی ہدایات پر زونل اور ڈویڑنل افسران کی نگرانی میں 20 ڈی ایس پیز، 1400 سے زائد انسپکٹرز اور ٹریفک وارڈنز کو مختلف شاہراہوں پر تعینات کیا گیا تھا پولیس نے درجنوں نوجوانوں کو قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیاڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پیشگی اقدامات کے تحت ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور منشیات کی ترسیل کی روک تھام کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ۔سکیورٹی پلان کے تحت ون ویلرز اور ہوائی فائرنگ کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کر کے خصوصی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ ہوائی فائرنگ میں ملوث ریکارڈ یافتہ ملزمان، بلند عمارتوں اور چھتوں کی نگرانی جاری ہے جبکہ پہلی مرتبہ پولیس کے ساتھ بڑی تعداد میں عام شہری بطور والنٹیر بھی فرائض انجام دیں گے۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ فارم ہاؤسز کو بھی پولیس ٹارگٹ پر رکھا گیا ہے اور ان کی نگرانی کیلئے سپیشل سکواڈ تعینات کیے گئے ہیں۔ منشیات کی ترسیل روکنے کیلئے علیحدہ سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ شہریوں کے تحفظ کیلئے 6 ہزار سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی سر انجام دی جبکہ کراؤڈ کنٹرول پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے 2 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ون ویلنگ کی روک تھام کیلئے ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ناکہ بندی اور گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے، جبکہ منچلوں کی موٹر سائیکلیں تیار کرنے والے مکینکس کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے لاہور کی بلند عمارتوں پر نفری تعینات کر دی گئی نگرانی کیلئے ڈرون کیمروں اور نائٹ ویڑن دوربینوں کا استعمال بھی کیا جائے گیاگاگرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات کے موقع پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی اور اقلیتوں کے تحفظ کیلئے نیو ایئر نائٹ پر 2 ہزار 500 اہلکار فرائض انجام دیں۔کراچی اور کوئٹہ میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام، لاہور میں لبرٹی چوک اور کراچی میں گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کی گئی۔نیا سال شروع ہوتے ہی ملک کے مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ شروع ہوگیا۔ کراچی اور کوئٹہ میں میوزیکل نائٹ کا اہتمام، لاہور میں لبرٹی چوک اور کراچی میں گورنر ہاؤس میں شاندار آتش بازی کی گئی۔۔رات 12 بجتے ہی پاکستان بھر میں 2026ء کی آمد پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا، کئی شہروں میں آتش بازی کی گئی۔شہر شہر لوگ ایک دوسرے کو مبارک باد اور نئے سال کو خوش آمدید کہتے نظر آئے، کہیں میوزیکل شو ہوا تو کہیں ہلا گلہ اور شور شرابا۔کراچی میں سال نو کے آغاز کا جشن منانے کیلیے شہری دیوانہ وار مگن ہوگئے کئی گاڑی سواروں نے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔ آتش بازی کے مناظر کے باعث لوگوں کی نظریں آسمان پر جم گئیں، منچلوں نے ساحل سمندر سی ویو پر نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، ملتان، پشاور، کوئٹہ، سکھر اور حیدر آباد میں بھی سال نو کے موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا شہر میں نئے سال 2026 کا جشن منانے کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجے میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے شہریوں کے زخمی ہو کر اسپتال لائے جانے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا اور نو عمر لڑکی سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے 14 افراد کو ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، آسمان رنگ برنگی روشنیوں سے منور ہوگیا، لاہور میں لبرٹی چوک پر فائر ورکس کا شاندار نظارہ دیکھا گیا، شہریوں نے جشن منایا، نئے سال کو خوش آمدید کہا، شہری سال نو میں خوشحالی، ترقی اور امن کیلئے پرامید رہے۔گورنر ہاؤس کراچی ،باغ ابن قاسم، پورٹ گرینڈ میں بھی شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی، ارض پاک کی سلامتی، ترقی، امن اور استحکام کی دعائیں کی گئیں، وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم کیا گیا۔