بانی پی ٹی آئی کو جس عدالتی فورم نے سزا دی ان سے رجوع کریں:جسٹس امین الدین خان کے ریمارکس‘بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور بار ایسوسی ایشنوںکے وکلاء کو وقت فراہم کرنے کیلئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی آئینی عدالت نے ججزتبادلہ کیس میں دائر کراچی بار، طاہر فراز عباسی، کراچی بار ایسوسی ایشن، ریاست علی آزاد اور شعیب شاہین کی انٹرا کورٹ اپیلیں بھی عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کر دی گئی ہیں۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل اور لاہور ہائی کورٹ بار، لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وکیل کو وقت فراہم کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کردی۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کیا ہے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے ہدایات دینا ہمارا کام نہیں ہے، جس عدالتی فورم نے سزا دی ہے ان سے رجوع کریں۔انھوں نے یہ ریمارکس پیرکے روزدیے ہیں