خیبر پختونخوا مالی لحاظ سے 93 فیصد انحصار وفاق پر کرتا ہے:صوبائی مشیر خزانہ کی اجلاس میں گفتگو
پشاور (آئی این پی )مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے صوبوں پر آئی ایم ایف کی جانب سے بھی دبائو ہے۔مزمل اسلم کی زیرِ نگرانی پری بجٹ مشاورتی اجلاس ہوا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ خیبر پختونخوا مالی لحاظ سے 93 فیصد وفاق پر منحصر ہے، صوبہ پورے بجٹ کا صرف 7 فیصد محصولات اکٹھا کرتا ہے۔مزمل اسلم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں باقی صوبوں سے کم محصولات جمع ہوتے ہیں، رواں مالی سال کے پی نے ٹیکس و نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا۔ مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ پشاور سیف سٹی کیلیے 2 ارب جاری کر دیے گئے ہیں، تاجروں اور صنعتکاروں کے تمام جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا