پاک بحریہ کا بحیرہ عرب میں آپریشن ، 10 لاکھ ڈالر کی منشیات ضبط کر لیں

  راولپنڈی(آئی  این پی )پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرکے منشیات کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق  پی این ایس معاون نے مشکوک کشتی پر بورڈنگ آپریشن کرکے منشیات قبضے میں لی اور ضبط شدہ منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت تقریبا 10 لاکھ امریکی ڈالر ہے۔   منشیات سمندر کے راستے بین الاقوامی مقامات تک پہنچائی جانی تھی