چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے قومی کرکٹر حارث رؤف پر عائد جرمانہ خود اپنی جیپ سے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
حارث رؤف نے بھارت کے خلاف میچ میں چھ صفر اور جہاز گرنے کا اشارہ دیا تھا، جس پر بھارتی بورڈ کی شکایت آئی۔آئی سی سی (ICC) نے حارث رؤف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور اشارہ کرنے پر وارننگ بھی دی گئی ہے۔دوسری جانب صاحبزادہ فرحان کو بیٹ کو بندوق کی طرح لہرانے پر صرف وارننگ دی گئی، لیکن کوئی جرمانہ نہیں لگایا گیا۔دونوں کھلاڑیوں کو لیول ون جرم کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔