چین نے دنیا کے سب سے بڑے ڈرون "جیوتیان" کا کامیاب تجربہ کر لیا۔
چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق یہ بے پائلٹ فضائی جہاز صوبہ شان شی میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کامیابی سے مکمل کر چکا ہے۔چینی میڈیا کے مطابق 16.35 میٹر لمبائی اور 6 ہزار کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھنے والا یہ ڈرون 12 گھنٹے تک پرواز کر سکتا ہے۔حکام کے مطابق جیوتیان کو ایمرجنسی امداد، قدرتی آفات میں ریسکیو، جغرافیائی سروے اور مواصلاتی رابطے جیسے سول مقاصد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق اس میں 8 ہارڈ پوائنٹس ہیں جہاں سے گائیڈڈ بم، فضا سے فضا اور اینٹی شپ میزائل فائر کیے جا سکتے ہیں، اور یہ 100 سے زائد چھوٹے ڈرونز لے جا سکتا ہے جو سوارم اٹیک کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔