چین کا آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ، بحرالکاہل میں ہدف حاصل

چین کا آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ، بحرالکاہل میں ہدف حاصل

چین نے آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اپنی بحری دفاعی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔

چینی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق ڈمی وار ہیڈ سے لیس تجرباتی میزائل بحرالکاہل میں مقررہ ہدف کے مقام پر کامیابی سے گرا۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ میزائل تجربہ معمول کے فوجی تربیتی پروگرام کا حصہ تھا۔چینی حکام کے مطابق اس تجربے سے قبل متعلقہ ممالک کو پیشگی اطلاع دی گئی تھی، جبکہ پوری کارروائی بین الاقوامی قوانین اور ضوابط کے مطابق انجام دی گئی۔سرکاری خبر ایجنسی نے واضح کیا کہ اس میزائل تجربے کا مقصد کسی مخصوص ملک یا ہدف کو نشانہ بنانا نہیں تھا، بلکہ یہ چین کی معمول کی دفاعی تربیتی مشقوں کا حصہ تھا۔ماہرین کے مطابق آبدوز سے اسٹریٹجک میزائل کا کامیاب تجربہ چین کی سمندری دفاعی صلاحیتوں میں اضافے اور اس کی جوہری ڈیٹرنس حکمتِ عملی کے تناظر میں اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔