سیوریج نظام تباہ ،جناح کالونی کے رہا ئشی بلبلا اٹھے

ساہیوال (خصوصی رپورٹ)سیوریج کا نظام تباہ ،جناح کالونی کے رہا ئشی گندے پانی کی زد میں آکر بلبلا اٹھے، وزیر اعلیٰ کا پنجاب کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور شہریوں کو سیوریج کے گندے پانی سے نجات دلانے کے لئے واسا کا نظام بری طرح ناکام ہو کر رہ گیا۔تفصیل کے مطابق ساہیوال 86/6.Rجناح کالونی کے رہا ئشیوں نیمیڈیا کو بتایا کہ جناح کالونی میں عرصہ دراز سے سیوریج کا نظام بری طرح تباہ ہو چکا ہے۔کمشنر ساہیوال،واسا و دیگر میونسپل کارپوریشن کے افسروں کو بار بار درخواست کے باوجود علاقے میں سیوریج کو درست نہیں کیا جارہا۔ عرصہ دراز سے سیوریج کی بند لائن کی وجہ سے گھروں کے آگے گندا پانی کھڑا ہو نے سے کئی بچے گر کر زخمی ہو چکے ہیں ،نمازیوں ،ہسپتال اور سکولوں کو جانے والے بچے بھی گندے پانی کی وجہ سے پریشان ہیں جبکہ موذی امراض کے پھوٹنے اور کئی بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،کمشنر ساہیوال ڈویڑن ڈاکٹرا ?صف طفیل سے مطالبہ کیا ہے کہ سیوریج کے نظام کو بہتر بنا کر ہماری پریشانی کو ختم کیا جائے۔