ساہیوال (خصوصی رپورٹ)شدیدحبس اور گرمی میں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے، بجلی نہ ہونے سے سرکاری پانی کی فراہمی معطل رہنے سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ جہاز گرا ئونڈ،سٹی ون، بلال کالونی، طارق بن زیاد کالونی، مسلم بن عقیل کالونی، بھٹو نگر، ماڈل سٹی ودیگر آبادیوں میں روزانہ 3 سے 4 گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ معمول بن گیا۔ بچے، نوجوان اور بوڑھے حبس اور گرمی سے بیہوش ہونے لگے۔واپڈا والوں نے پر مٹ کے نام پر روزانہ بجلی بند رکھنے کا معمول بنا لیا ہے۔غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نمازی حضرات مسجدوں اور گھروں میں پانی نہ ہونے سے شدید پریشان ہیں۔ بجلی نہ ہونے سے آبادیوں میں سرکاری پانی کی فراہمی معطل رہنیسے لوگ شدید نالاں ہیں۔ باربار بجلی جانے سے سرکاری ٹیوب ویلز کی موٹریں اور کبھی مین بورڈز خراب نظر آتے ہیں۔ شہریوں نے وزیر توانائی،وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری بند کرائی جائے ورنہ سڑکیں بند کرکے احتجاج پر مجبور ہونگے۔