کیولری گرائونڈ میں خراب ٹرانسفارمر 36 گھنٹے بعد بھی تبدیل نہ ہوسکے
لاہور(خصوصی رپورٹ)شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کے ٹرانسفارمرخراب ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا،کیولری گرائونڈ میں متعدد ٹرانسفارمرز گزشتہ 36 گھنٹوں سے خراب ہونے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق متبادل ٹرانسفارمرز دستیاب نہ ہونے یا انہیں نصب کرنے میں مشکلات پربجلی کی بحالی میں تاخیر ہو رہی ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی طویل بندش سے روزمرہ معمولات متاثر ہو رہے ہیں، متعلقہ حکام سے اپیل ہے کہ خراب ٹرانسفارمرز کی تبدیلی اور بجلی بحالی کے لیے واضح ٹائم فریم دیا جائے۔شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنایا جائے۔کیولری سب ڈویڑن کے ایس ڈی او کے مطابق خراب ٹرانسفارمرز تبدیلی کے لیے ٹرانسفارمرز موجود ہیں، تاہم کرین خراب ہونے پرتبدیل کرنے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ خراب ٹرانسفارمرز سے متعلق شکایات پر عملدرآمد اور بجلی بحالی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔