صاف پانی کی سپلائی3 ماہ سے معطل ،شہری بلبلا اٹھے

 شکرگڑھ (خصوصی رپورٹ)شکرگڑھشہر میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی سپلائی گزشتہ 3 ماہ سے معطل ،تاجر اور شہری بلبلا اٹھے، ریلوے روڈ ،نورکوٹ روڈ درمان روڈ چھمال روڈریاض مارکیٹ و دیگر علاقوں میں پانی کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے۔ متاثرین کی طرف سیایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اور ٹیکنکل افسران و اہلکاروں کو بار بار شکایت کرنے اور معاملہ بتانے پر بھی کوئی بہتری نہیں آسکی،باوثوق ذرائع کے مطابق شہریوں کی پانی کی فراہمی بحال کرنے کے مطالبہ پر میونسپل کمیٹی عملہ نے ٹربائن کی مرمت اور واٹر سپلائی کیبحالی کے نام پر سرکاری خزانے سے لاکھوں روپے تو نکلوا لئیتاہمپانی کیسپلائی بحال ن نہ ہو سکی۔شہریوں نیاعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔