پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

ویب ڈیسک: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوسرے روز مثبت رجحان دیکھا گیا ہے، جہاں 100 انڈیکس میں 280 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 118,502 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

گزشتہ روز مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو نقصان اٹھانا پڑا تھا، تاہم آج مارکیٹ میں بہتری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

اسی دوران انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد ڈالر 9 پیسے کی کمی سے 281.97 روپے پر پہنچ گیا ہے۔مجموعی طور پر مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا ہے، مگر ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔