بالی ووڈ کی مشہور فلم 'دھریندر' کو خلیجی تعاون کونسل (GCC) کے تمام ممالک میں باقاعدہ طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
اس پابندی میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، کویت، عمان اور قطر شامل ہیں۔ اس اقدام کی وجہ فلم کے پاکستان مخالف مناظر اور حساس سیاسی مواد بتایا جا رہا ہے، جسے خطے کے سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے ناپسندیدہ سمجھا گیا۔رپورٹس کے مطابق، خلیجی ممالک پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات اور وہاں مقیم بڑی پاکستانی کمیونٹی کے باعث ایسے مواد پر خصوصی نظر رکھتے ہیں۔ ماضی میں بھی کئی فلموں کو ایسی ہی حساسیت کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔فلم کے ہدایتکار آدتیہ دھر ہیں، اور اس میں رنویر سنگھ، اکشے کھنہ، سنجے دت، آر۔ مادھون اور ارجن رامپال مرکزی کرداروں میں شامل ہیں۔
کہانی 1999 کے طیارہ اغوا، 2014 کے پارلیمنٹ حملے اور مختلف سیاسی حالات سے متاثر ہے، جس میں پاکستان کے انڈر ورلڈ سے جڑے کرداروں کا حوالہ دیا گیا ہے، جو خلیجی سنسر بورڈز کے لیے قابل اعتراض قرار پایا۔فلم 5 دسمبر 2025 کو ریلیز ہوئی اور بھارت میں صرف 6 دنوں میں 188.60 کروڑ روپے جبکہ بیرونِ ملک 4 دنوں میں 44.08 کروڑ روپے کمائے۔ تاہم، خلیجی ممالک میں پابندی کے باعث فلم کی ممکنہ کمائی کو اہم نقصان پہنچنے کا امکان ہے، کیونکہ یہ خطہ بالی ووڈ فلموں کے لیے اہم مارکیٹ سمجھا جاتا ہے۔