جیل میں زندگی کا سب سے مشکل ترین بستر محسوس کیا،سابق فرانسیسی صدر

پیرس(آئی این پی )فرانس کے سابق صدر نکولس سرکوزی نے کہا ہے کہ جیل میں انہوں نے زندگی کا سب سے مشکل ترین بستر محسوس کیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فرانس کے سابق صدر نے اپنی نئی کتاب ایک قیدی کی ڈائری میں پیرس کی لا سانتے جیل میں گزارے گئے 20 دن کا ذکر کیا ہے، انہوں نے جیل کے دِنوں کو جہنم کی زندگی قرار دیا۔کتاب میں نکولس سرکوزی نے لکھا کہ اگر جیل کے بڑے لوہی دروازے کو نظرانداز کریں تو ان کا سیل ایک سستی ہوٹل کی طرح لگتا تھا۔انہوں نے کتاب میں مزید لکھا ہے کہ سیل میں سونے کیلئے  سخت گدا اور پلاسٹک جیسا تکیہ دیا گیا جبکہ واشروم میں ایک شاور تھا جس سے پانی کی صرف چند بوندیں ہی گرتی تھیں