امریکی فوجیوں نے وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کو بستر سے کھینچ کر کمرے سے نکالا

 امریکی حملے کے وقت مادورو فوجی اڈے پر بنے اپنے گھر میں تھے: حکمران پارٹی وینزویلا 
واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے ہفتے کو وینزویلا پر حملہ کیا اور امریکی ڈیلٹا فورس وینزویلا کے صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو ان کے صدارتی محل سے اٹھا کر لے گئی ۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی فوجیوں نے وینزویلا کے صدر اور اہلیہ کو بستر سے کھینچ کر کمرے سے نکالا اور تحویل میں لیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ مادورو کے ہائی سکیورٹی کمپانڈ پر سی آئی اے نے نظر رکھی ہوئی تھی۔دوسری جانب لیڈر حکمران پارٹی وینزویلا کا کہنا ہے کہ امریکی حملے کے وقت مادورو فوجی اڈے پر بنے اپنے گھر میں تھے۔