بھوپال(آئی این پی)بھارت میں انسانیت سوز واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ہسپتال کے عملے نے حاملہ خاتون سے ہسپتال کے خون آلود بستر کی صفائی کروائی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کی رہائشی روشنی مراوی کی ایک ویڈیو حال ہی میں وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لگے خون کے بڑے دھبے صاف کرتی نظرآ رہی ہیں۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد لوگ ہسپتال انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان پر غیر انسانی سلوک کا الزام لگا رہے ہیں۔وائرل ویڈیو سامنے آنے اور ہسپتال انتظامیہ پر الزامات لگنے کے بعد ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر رمیش ماراوی نے میڈیکل آفیسر چندر شیکھر سنگھ کا تبادلہ کر دیا ہے جبکہ دو نرسنگ سٹاف کو معطل کر دیا گیا ہے۔