میں نے زندگی میں کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا، صدر ٹرمپ

 اپنی صحت کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات اور افواہوں کا براہِ راست جواب
واشنگٹن (آئی این پی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات اور افواہوں کا براہِ راست جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا۔  صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک طنزیہ انداز میں ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا، ڈی سی اب کرائم فری زون ہے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ خالی شیڈول نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے حوالے سے شکوک و شبہات کو جنم دیا تھا جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے افوائیں تیزی سے گردش کرنے لگی