سمندری طوفان کی زد میں آکر روسی آئل ٹینکر دو حصوں میں تقسیم، ایک شخص ہلاک

ماسکو(آئی این پی )  روس کے دو بحری آئل ٹینکرز بحیرہ اسود میں طوفان کی زد میں آگئے، روسی حکام کے مطابق طوفان سے ایک ٹینکر دو حصوں میں تقسیم ہوگیا، حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوا جبکہ با12کو بچا لیا گیا۔دونوں ٹینکروں میں چار ہزار دو سو ٹن تیل موجود تھا، ٹوٹے ہوئے ٹینکر سے تیل کا رسا ئوبھی شروع ہوگیا ہے