سکولوں کا انتظام ویلفیئر سوسائٹی کو نہ دینے پر فریقین کو نوٹس جاری

لاہور (خصوصی رپورٹ)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے سکولوں کا انتظام ویلفیئر سوسائٹی کو نہ دینے کیخلاف درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو29 اکتوبر کے نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔جسٹس خالد اسحاق نے لاہور ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کی درخواست پر سماعت کی، مرزا کاشف ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے کہ پنجاب حکومت سکول ریفارمز فیز تھری کے تحت 7 ہزار سکول پرائیویٹ افراد اور این جی اووز کو دینا چاہتی ہے، ویلفیئر سوسائٹی نے چار سو سکول حاصل کرنے کی درخواستیں دیں اورکیٹگریز کے 85 نمبرز میں سے 83 نمبر حاصل کئے،پنجاب ایجوکیشن اتھارٹی نے سوسائٹی کو نظر انداز کردیااوراعتراض عائد کیا کہ سوسائٹی این جی او ہے جبکہ سوسائٹی کے زیر انتظام کئی سکول چل رہے ہیں،جنکے نتائج بہترین ہیں،عدالت حکومت کو سرکاری سکولوں کو سوسائٹی کے زیر انتظام چلانے کیلئے دینے کا حکم دے۔