بھارتی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویئے کی عکاس ہے: رضوان سعید شیخ

پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی  ‘یواین  آرٹیکل 51 کے تحت  جواب دینے کا حق  رکھتا ہے
 عالمی برادری کو  کشمیر کے متنازعہ مسئلے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے:امریکہ میں پاکستانی سفیر کا  انٹرویو 
 واشنگٹن(آئی  این پی )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ امریکی  میڈیا کو دئے گئے انٹرویو ز  پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بغیر کسی ثبوت بھارت کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھرپور دفاعی کارروائی کی۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے پاکستان کی جانب سے پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف انکوائری کے مطالبے کا خیر مقدم کیا، بھارت کی جارحیت لاقانونیت پر مبنی رویے کی عکاسی کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کیاعلامیے میں یہ بات واضح ہے کہ یواین کے چارٹرکے آرٹیکل 51 کے تحت پاکستان جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، ہم اپنی مرضی اور اپنے وقت پر جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ہم امن پسند قوم لیکن ہم وقار کیساتھ امن چاہتے ہیں