آئین کو بار بار سیاسی مفاد کیلئے تبدیل نہیں کیا جاسکتا: شازیہ مری

   پیپلز پارٹی ہر آئینی معاملے میں اتحاد اور ذمہ دارانہ فیصلے کی علمبردار ہے‘  اتفاق رائے ضروری ہے
 نئے صوبوں کے مسئلے پر سیاست کرنے والے عوام کو گمراہ کرنا بند کریں:ترجمان پیپلز پارٹی کا بیان
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان پیپلزپارٹی  نے نئے صوبوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے  آئین کو بار بار سیاسی مفاد کیلئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے نئے صوبوں سے متعلق بازگشت پر پارٹی موقف دیتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ درجنوں نئے صوبوں کی بات کر کے قومی استحکام خطرے میں ڈالنے کو مسترد کرتے ہیں۔   پیپلز پارٹی ہر آئینی معاملے میں اتحاد، استحکام اور ذمہ دارانہ فیصلے کی علمبردار ہے۔ قومی فیصلوں کے لئے قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔ نئے صوبوں کے مسئلے پر سیاست کرنے والے عوام کو گمراہ کرنا بند کریں۔ پی پی کا موقف ہے کہ پارلیمنٹ جنوبی پنجاب صوبے پر موجود اتفاقِ رائے نافذ کرے۔