جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو قومی مفاد کے خلاف ہے، شازیہ مری

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان کے صاحبزادے کا جی ایس پی پلس پر بیان افسوسناک اور غیر ذمہ دارانہ ہے، جی ایس پی پلس جیسے حساس معاملے پر غیر سنجیدہ گفتگو قومی مفاد کے خلاف ہے، ایسے بیانات سے پاکستان کی برآمدات اور عالمی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔ایک بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ قومی مفاد اور لاکھوں لوگوں کے روزگار کو سیاست کی نذر نہیں کیا جا سکتا، مشکل وقت میں صدر  آصف علی زرداری نے‘‘پاکستان کھپے’’کا نعرہ لگا کر اتحاد کا پیغام دیا، آج ذاتی سیاست کیلئے ایسے بیانات دینا قابل مذمت ہے