زرعی مشینری ،آلات اورخشک میوہ جات کی درآمدمیں اضافہ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)رواں مالی سال کے پہلے 4ماہ کے دوران زرعی مشینری و آلات اورخشک پھلوں اورمیوہ جات کی درآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر2025 خشک پھلوں اور میوہ جات کی درآمدات کا حجم 56.2ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں درآمدات کی مالیت 46.9ملین ڈالررہی تھی۔ اس طرح پہلے چار ماہ میں خشک پھلوں اور میوہ جات کی درآمدات میں 9.3ملین ڈالر یعنی 19.82فیصد کا اضافہ ریکارڈکیا گیا ۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2025 زرعی مشینری و آلات کی درآمدات کی مالیت49.3ملین ڈالر تک پہنچ گئی جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران درآمدات کا حجم 39.9ملین ڈالر رہا تھا۔